تلنگانہ

تلنگانہ: کسان دھان کی خریداری کیلئے مقامی عہدیدار کے پیروں پر گر پڑے

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تحصیلدار رمیش بابو دھان خریداری مرکز کے معائنے کے لئے پہنچے۔ کسانوں نے شکایت کی کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل بارش کی وجہ سے ان کی دھان بھیگ گئی ہے لیکن متعلقہ حکام نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے نرسملا پیٹ میں ایک دل دہلا دینے والا منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب چند کسان دھان کی خریداری کیلئے مقامی عہدیدار کے پیروں پر گر پڑے۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تحصیلدار رمیش بابو دھان خریداری مرکز کے معائنے کے لئے پہنچے۔ کسانوں نے شکایت کی کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل بارش کی وجہ سے ان کی دھان بھیگ گئی ہے لیکن متعلقہ حکام نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

کسانوں نے درد بھری آواز میں کہا کہ انہیں کم از کم دھان کو تولنے کی سہولت تو فراہم کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔کسانوں نے الزام عائد کیا کہ خریداری مراکز پر دھان لے جانے کے باوجود انہیں اقل ترین امدادی قیمت تو دور کی بات ہے، بلکہ پیداوار کو تولنے کے لئے بھی روزانہ مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تول کے نظام میں شدید تاخیراور لاریوں کی عدم فراہمی سے متعلقہ عہدیداروں کی لاپرواہی، کسانوں کی تکالیف کا سبب بن رہی ہے۔کسانوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی وجہ سے ان کی دھان نہ صرف بھیگ گئی ہے بلکہ اُس میں کونپلیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں، جس سے اس کی فروخت مشکل ہو گئی ہے۔

تحصیلدار رمیش بابو نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام سے بات کی اور خریداری مرکز میں فوری طور پر
تول کا نظام قائم کروا ے۔ اس اقدام سے کسانوں نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا۔