تلنگانہ
تلنگانہ: باپ نے ذہنی معذور بیٹے اور بیٹی کے قتل کی کوشش کی
یہ واقعہ ضلع کے واویلالاپلی میں پیش آیا۔اس شخص جس کی شناخت ملیش کے طورپر کی گئی ہے کی بیوی کام پرگئی تھی کہ اس نے 17سالہ لڑکی ارچنا اور15سالہ لڑکے اشون کا گلا دبانے کی کوشش کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک باپ نے اپنے ذہنی معذور بیٹے اور بیٹی کے قتل کی کوشش کی اورفرارہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے واویلالاپلی میں پیش آیا۔اس شخص جس کی شناخت ملیش کے طورپر کی گئی ہے کی بیوی کام پرگئی تھی کہ اس نے 17سالہ لڑکی ارچنا اور15سالہ لڑکے اشون کا گلا دبانے کی کوشش کی۔
خاتون کے گھر پہنچنے کے بعد اس نے بچوں کی حالت دیکھ کر ان کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا تاہم علاج کے دوران بیٹی ارچنا کی موت ہوگئی جبکہ بیٹے اشون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
منچریال ضلع کے دنڈے پلی منڈل وینکٹ راو سے تعلق رکھنے والے ملیش کا خاندان 7سال سے کریم نگر میں مقیم تھا۔اس واردات کے بعد باپ فرارہوگیا۔پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔