تلنگانہ
تلنگانہ: مکان میں حادثاتی طور پر شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
اندرماں انٹی اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کے لئے جمع کی گئی رقم، 4 تولہ سونا اور 23 تولہ چاندی کے زیورات مکمل طور پر جل گئے۔ آگ کی شدت کے باعث گھر کا سارا سامان اور 50 کوئنٹل سویا بین بھی راکھ میں تبدیل ہو گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک مکان میں آگ لگ گئی۔
ضلع کے دھن سری گاؤں کے رہنے والے ملاریڈی کے مکان میں حادثاتی طور پر شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور زیورات جل کر خاکستر ہو گئے۔
اندرماں انٹی اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کے لئے جمع کی گئی رقم، 4 تولہ سونا اور 23 تولہ چاندی کے زیورات مکمل طور پر جل گئے۔ آگ کی شدت کے باعث گھر کا سارا سامان اور 50 کوئنٹل سویا بین بھی راکھ میں تبدیل ہو گئی۔
فائر بریگیڈ کے عہدیدارموقع پر پہنچنے سے پہلے ہی سب کچھ جل کر تباہ ہو گیا، جس کے باعث متاثرہ خاندان غم سے نڈھال ہو گیا ہے۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔