تلنگانہ
تلنگانہ: میدک ٹاؤن میں تین دکانات میں آگ
اس واقعہ میں تین دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ متاثرین نے بتایا کہ تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھرکسی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ٹاؤن میں کل شب شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعہ میں تین دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ متاثرین نے بتایا کہ تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھرکسی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ متاثرین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کی مدد کرے، کیونکہ وہ اس آتشزدگی میں سب کچھ کھو بیٹھے ہیں۔