جرائم و حادثات

تلنگانہ: راماگنڈم 62 میگا واٹ بی پاور ہاؤز میں آگ لگنے کا واقعہ

تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے راماگنڈم 62 میگا واٹ بی پاور ہاؤز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ کیبل شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے راماگنڈم 62 میگا واٹ بی پاور ہاؤز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ کیبل شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

بڑے پیمانہ پر آگ کے باعث بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔

اس واقعہ میں کسی کے جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پرتمام نے راحت کی سانس لی۔ اس وقت پلانٹ میں بجلی کی پیداوار رک گئی۔یہ واقعہ پیر کی نصف شب کو پیش آیا۔