تلنگانہ
تلنگانہ: فیکٹری سے کیمیکل کے اخراج کے باعث چار مزدور شدید زخمی
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداشیو پیٹ منڈل کے کمبالاپلی میں ارینیالائف سائنسس فیکٹری میں برائلرسے کیمیکل کے اخراج کے باعث چار مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداشیو پیٹ منڈل کے کمبالاپلی میں ارینیالائف سائنسس فیکٹری میں برائلرسے کیمیکل کے اخراج کے باعث چار مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
کیمیکل کے چہرے اور پیروں پر پڑنے سے ان کی جلد جھلس گئی اور شدید زخمی ہوگئے۔
ساتھی مزدوروں نے فوری طور پر انہیں سنگارڈی کے بالاجی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے حالت کے تشویشناک ہونے پر فوری طور پر حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
اس کے بعد زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے مزدوروں کی شیوا، سرینواس، دیوکر اور سمہاچلم کے طورپر شناخت کی گئی ہے۔
ان میں سے تین کے چہرے، ہاتھ، پیراور جسم کے کچھ حصے متاثر ہوئے۔سی آئی ٹی یو کے قائدین نے الزام لگایا کہ یہ حادثہ فیکٹری کے انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔