حیدرآباد

جیتنے پر خوش ہونا، شکست پر افسردہ ہونا درست بات نہیں، کے ٹی آر کی پریس کانفرنس

کے ٹی آر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات جیتنے پر خوش ہونا اور ہارنے پر افسردہ ہونا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سو فیصد عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ انہیں اسمبلی انتخابات میں متوقع نتائج حاصل نہیں ہوئے۔ تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان حالات اور وجوہات کا تجزیہ کریں گے جو ان کی پارٹی کی شکست کا باعث بنے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
کامیابی اور شکست بی آر ایس کے لئے نئی بات نہیں: کے سی آر
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

کے ٹی آر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات جیتنے پر خوش ہونا اور ہارنے پر افسردہ ہونا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سو فیصد عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے ایک تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گذشتہ 10 برس تلنگانہ کی تعمیر میں لگائے ہیں اور اور اس تعمیر اور ترقی کو جاری رکھنے کے لئے ہم نئی حکومت کا بھرپور تعاون کریں گے۔

انہوں نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر کانگریس پارٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کانگریس پارٹی نے انتخابات میں جو وعدے کئے تھے، ان کی پاسداری کی جائے گی۔

انہوں نے کے سی آر کے استعفیٰ بھیجنے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے سی آر نے جمہوری عمل کے مطابق اپنا استعفیٰ گورنر کو روانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی بننے والی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

a3w
a3w