تلنگانہ

تلنگانہ: کریڈٹ کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر 67,700 روپئے کا دھوکہ

کریڈٹ کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر سائبر دھوکہ باز نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک نرسنگ آفیسر کو 67,700 روپئے کا دھوکہ دیا۔

حیدرآباد: کریڈٹ کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر سائبر دھوکہ باز نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک نرسنگ آفیسر کو 67,700 روپئے کا دھوکہ دیا۔

متعلقہ خبریں
قرض کالالچ دے کر عوام کو ٹھگنے کے واقعات میں اضافہ
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ

یہ واقعہ ضلع کے کاکالاگٹہ تانڈہ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق شکایت کنندہ بی سنتوش کو ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں کال کرنے والے نے کہا کہ وہ بینک سے کال کر رہا ہے اور اس کے کریڈٹ کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کال کو حقیقی کال سمجھتے ہوئے شکایت کنندہ نے واٹس ایپ کے ذریعہ اسے بھیجی گئی اے پی کے فائل کو ڈاؤن لوڈ کیا اور کریڈٹ کارڈ کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

ہفتہ کی شام اسے ایک پیغام موصول ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 67,700 روپے نکال لیے گئے ہیں جس پر وہ فوراً مچاریڈی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوا اور شکایت درج کروائی۔

اس نے سائبر مالیاتی فراڈ کی اطلاع دینے کے لیے بنائی گئی 1930، نیشنل ہیلپ لائن نمبر پر بھی اپنی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔