تلنگانہ

تلنگانہ:آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت

مکانات کی تعمیر کیلئے پلاٹس دینے کامطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے بعد خواتین کی بڑی تعداد بسوں میں خطرناک طریقہ سے سفر کرتی ہوئی نظرآئیں۔

حیدرآباد: مکانات کی تعمیر کیلئے پلاٹس دینے کامطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے بعد خواتین کی بڑی تعداد بسوں میں خطرناک طریقہ سے سفر کرتی ہوئی نظرآئیں جو ان بسوں میں مفت سفر کی سہولت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے گھروں کو واپس ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے خواتین کیلئے بسوں میں سفر کی مفت سہولت اپنے انتخابی وعدہ کے حصہ کے طورپر شروع کی ہے۔

اس اسکیم پر اعلان کے بعد پہلی مرتبہ جگتیال میں خواتین کو بسوں میں لٹک کرجاتے ہوئے اور خطرناک طریقہ سے فٹ بوڈنگ کرتا ہوا اپنی منزل کی طرف جاتے ہوئے دیکھاگیا۔

اس احتجاجی پروگرام میں مختلف دیہاتوں سے خواتین کی بڑی تعداد آئی تھی۔ بسوں میں گنجائش نہ ہونے پر بعض خواتین نے گھروں کو واپسی کیلئے پرائیویٹ گاڑیوں کا سہار الیا۔