تلنگانہ

تلنگانہ: جورالہ پراجکٹ کے دروازے کھول دیئے گئے

تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا گیا۔ ریاست میں جاری بارش کے سبب اس اہم پراجکٹ کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا گیا۔ ریاست میں جاری بارش کے سبب اس اہم پراجکٹ کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

اس بات کے پیش نظرعہدیداروں نے اس کے 42 دروازے کھولتے ہوئے پانی کا اخراج عمل میں لایا۔ پراجکٹ میں 2.06 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔  

پراجیکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے 1.97 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اس میں سپل وے کے ذریعہ 1.69 لاکھ کیوسک، بجلی پیدا کرنے کے ذریعہ 24،201 کیوسک، نیٹم پاڈو لفٹ میں 1500 کیوسک اور بھیما لفٹ میں 1300 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

جورالہ میں پانی کی مکمل سطح 318.51 میٹرکے برخلاف 316.71 میٹردرج کی گئی ہے۔

a3w
a3w