تلنگانہ: محبت کی شادی کے صرف چھ دن بعد ہی لڑکی کی خودکشی
پولیس کے مطابق گاؤں کے مضافات میں واقع اوڈیرا کالونی کی رہنے والی گنگوتری (22) اور اسی کالونی سے تعلق رکھنے والے سنتوش کے درمیان محبت تھی۔ دونوں نے اپنے بزرگوں کی موجودگی میں 26 ستمبر کو شادی کی تھی۔
حیدرآباد:محبت کی شادی کے صرف چھ دن بعد ہی ایک لڑکی نے خودکشی کر لی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے اردنڈی گاؤں میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق گاؤں کے مضافات میں واقع اوڈیرا کالونی کی رہنے والی گنگوتری (22) اور اسی کالونی سے تعلق رکھنے والے سنتوش کے درمیان محبت تھی۔ دونوں نے اپنے بزرگوں کی موجودگی میں 26 ستمبر کو شادی کی تھی۔
دسہرہ تہوار کے موقع پر 2 اکتوبر کو گنگوتری اپنے شوہر کے ساتھ میکے گئی۔ اسی رات کھانے کے دوران میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد سنتوش اپنی بیوی کے ساتھ اپنے گھر چلا گیا۔ جمعرات کی نصف شب کے بعد گنگوتری نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
گنگوتری کی ماں شاردا نے پولیس کو شکایت میں کہا کہ بیٹی کا شوہر سے جھگڑا اور سسرال میں پیش آنے والے حالات کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔ پولیس نے معاملہ کو مشتبہ موت کے طور پر درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔