آندھراپردیش

تلنگانہ کی لڑکی آندھراپردیش میں سیول جج منتخب

الیکھیا نے 2022 میں حیدرآباد کے ایک کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ فی الحال عثمانیہ یونیورسٹی میں پی جی سال دوم کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی لڑکی نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ذریعہ منعقدہ جونیئر سیول جج کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ سے تعلق رکھنے والی 24سالہ الیکھیا نے اس امتحان میں پہلا رینک حاصل کیا جس کے بعد اسے سیول جج کے طور پر منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ونڈے پلیئر آف دی ایئر
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

 الیکھیا نے 2022 میں حیدرآباد کے ایک کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ فی الحال عثمانیہ یونیورسٹی میں پی جی سال دوم کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ وہ اپنی ماں مادھوی سے تحریک حاصل کرکے جج بننا چاہتی تھی جو رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سینئر سیول جج کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔