تلنگانہ
تلنگانہ: دسویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی
تلنگانہ کے منچریال ضلع کے لکشٹی پیٹ ٹاؤن میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالبہ نے مبینہ طور پر ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے لکشٹی پیٹ ٹاؤن میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالبہ نے مبینہ طور پر ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق، طالبہ کی شناخت 15 سالہ بی جیوتسنا کے طور پر ہوئی ہے جو لکشٹی پیٹ ٹاؤن کے گوداوری روڈ علاقہ کی رہنے والی تھی۔ ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ جیوتسنا نے بوایے فرینڈ سے اختلافات کی بنیاد پر ذہنی دباؤ میں آ کر انتہائی قدم اٹھایا۔
پیر کی صبح وہ اپنے گھر میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔ لڑکی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔