تلنگانہ

تلنگانہ: دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ کاسلسلہ جاری

کلکٹر نے بتایا کہ انتظامیہ پہلے ہی بازآبادکاری کے اقدامات شروع کرچکی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید مراکز قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ عوام کو پینے کا پانی، کھانا، طبی سہولیات اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کا پانی مسلسل بڑھتے ہوئے کل رات 10 بجے 48 فٹ تک پہنچ گیا، جس پر حکام نے دوسرا خطرہ کا انتباہ جاری کیا۔ فی الحال گوداوری 50.3 فٹ کی سطح پر بہہ رہی ہے اور دریا کے بہاؤ سے 11,44,645 کیوسیکس پانی نیچے کی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


گوداوری میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیشِ نظر وزیر سرینواس ریڈی، کلکٹر جیتیش وی پاٹل، ایس پی روہت راج اور آئی ٹی ڈی اے پی او راہل نے متاثرہ دیہات کے عوام کو چوکنا رہنے کی اپیل کی۔

کلکٹر نے بتایا کہ انتظامیہ پہلے ہی بازآبادکاری کے اقدامات شروع کرچکی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید مراکز قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ عوام کو پینے کا پانی، کھانا، طبی سہولیات اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں۔


کلکٹر کے احکامات پر ریونیو، پولیس، طبی، پنچایت راج، میونسپل اور بجلی محکموں کے عہدیدار متاثرہ علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے تیار ہیں۔ عوام کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گوداوری میں ہرگز نہ اتریں، نہ ہی نہائیں اور کشتیاں چلانا مکمل طور پر ممنوع ہے۔


سیلابی پانی سے بھرے پلوں، تالابوں، نالوں اور نہروں کے قریب نہ جانے کی تلقین کی گئی ہے۔ کلکٹر نے بتایا کہ عوام کو فوری سہولت پہنچانے کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔