تلنگانہ
حکومت تلنگانہ کے تمام مستحق غریب خاندانوں کو پکے مکانات فراہم کرنے پرعزم: وزیرہوزنگ
اسمبلی میں اس مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ مکان غریب کی عزت نفس کی علامت ہے مگر افسوس کہ سابق حکومت نے غریبوں کے مکانات کے بجائے صرف بڑے منصوبوں کو ترجیح دی جہاں سے انہیں فائدہ پہنچ سکے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرہوزنگ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت ریاست کے تمام مستحق غریب خاندانوں کو مرحلہ وار بنیادوں پر پکے مکانات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اسمبلی میں اس مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ مکان غریب کی عزت نفس کی علامت ہے مگر افسوس کہ سابق حکومت نے غریبوں کے مکانات کے بجائے صرف بڑے منصوبوں کو ترجیح دی جہاں سے انہیں فائدہ پہنچ سکے۔
پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے یقین دلایا کہ جن حلقوں سے اضافی مکانات کا مطالبہ کیا گیا ہے، حکومت ان پر غور کرے گی اور دیہی علاقوں میں سرکاری اراضیات کی نشاندہی کر کے گھروں کے لئے پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومت کا مقصد ہر بے گھر فرد کو رہائشی سہولت فراہم کر کے ان کے معیارزندگی کو بلند کرنا ہے۔