تعلیم و روزگار

پہلی جماعت سے ہی مصنوعی ذہانت کی تعلیم،تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

سی بی ایس ای نے تقریباً چار سال قبل چھٹی سے بارہویں جماعت تک اے آئی کو نصاب میں شامل کیا تھا، اور اب ریاست میں بھی اسی طرز پر نصاب کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے طلبہ کو پہلی جماعت سے ہی مصنوعی ذہانت کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ تعلیمی سال میں پہلی سے نویں جماعت تک ریاضی کے مضمون میں ایک سبق کے طور پر اے آئی کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری
حیدرآباد: اردو صحافیوں کے پسماندگان کی مالی امداد میں اضافہ، تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا اہم فیصلہ

 پہلی سے پانچویں جماعت تک دو سے تین صفحات پر مشتمل، جبکہ چھٹی سے نویں جماعت تک چار سے پانچ صفحات پر مشتمل اے آئی کا نصاب ہوگا۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ماہرین تعلیم اس نصاب کو تیار کر رہے ہیں اور اس عمل میں تقریباً 15سے 20دن لگنے کا امکان ہے۔

نصاب میں کمپیوٹر، اے آئی کی ابتدا، اس کا ارتقا، اور موجودہ دور میں اس کے مختلف شعبوں میں استعمال کی مثالیں شامل کی جائیں گی۔ سی بی ایس ای نے تقریباً چار سال قبل چھٹی سے بارہویں جماعت تک اے آئی کو نصاب میں شامل کیا تھا، اور اب ریاست میں بھی اسی طرز پر نصاب کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔