تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے اسمبلی میں اہم بل پیش کئے

بی سی طبقات کو 42فیصدریزرویشن کا بل بھی اس میں شامل ہے۔تلنگانہ ایس سی زمرہ بندی بل کو وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیا، جبکہ بی سی بل کو وزیربہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکرنے اسمبلی میں پیش کیا۔

ان میں تلنگانہ ایس سی زمرہ بندی بل 2025، تلنگانہ پسماندہ طبقات، ایس سی، ایس ٹی تعلیمی اداروں میں نشستوں اور ریاستی خدمات میں تقررات کے لئے ریزرویشن بل 2025 اور تلنگانہ مذہبی ہندو و دیگر مذہبی اداروں کے چیاریٹی امور میں ترمیمی بل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

بی سی طبقات کو 42فیصدریزرویشن کا بل بھی اس میں شامل ہے۔تلنگانہ ایس سی زمرہ بندی بل کو وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیا، جبکہ بی سی بل کو وزیربہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکرنے اسمبلی میں پیش کیا۔

یہ بل مقامی اداروں، تعلیم اور روزگار کے شعبہ میں بی سی طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کی تجویز پیش کرتا ہے۔

ہندو و دیگر مذہبی اداروں کے خیراتی امور میں ترمیمی بل کووزیر مذہبی امور کونڈا سریکھانے اسمبلی میں پیش کیا۔

ان تمام بلس پر آج ہی اسمبلی میں بحث کی گئی۔اسی دوران پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی ترمیمی بل کو دامودرراج نرسمہا نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیا۔

اس موقع پر بل کے مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ تلنگانہ کے معروف ادیب اور آزادی کے مجاہد سورورم پرتاپ ریڈی کا نام اس یونیورسٹی کو دیاجارہا ہے۔