تلنگانہ
تلنگانہ حکومت نے جسٹس گھوش کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کی
اسمبلی میں بلدیہ، پنچایت راج ترمیمی بل کے ساتھ ساتھ ایلوپیتھک پرائیویٹ میڈیکل کیئر اسٹیبلشمنٹس بل بھی پیش کیا گیا۔ تلنگانہ میونسپل ایکٹ 2019 کی ترمیمی بل پر ایوان میں بحث کا آغاز ہوا۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے دن حکومت نے جسٹس گھوش کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ ارکانِ اسمبلی کو پین ڈرئیو کے ذریعہ جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی رپورٹ فراہم کی گئی۔
اسمبلی میں بلدیہ، پنچایت راج ترمیمی بل کے ساتھ ساتھ ایلوپیتھک پرائیویٹ میڈیکل کیئر اسٹیبلشمنٹس بل بھی پیش کیا گیا۔ تلنگانہ میونسپل ایکٹ 2019 کی ترمیمی بل پر ایوان میں بحث کا آغاز ہوا۔
وزیر سریدھربابو نے وضاحت کی کہ چونکہ ایوان میں اس بل پر بحث جاری ہے اس لیے آرڈیننس کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تلنگانہ میونسپل ایکٹ 2019 میں ترمیمی قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مقامی بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جا سکے۔ وزیر نے واضح کیا کہ اسی مقصد کے تحت یہ بل ایوان میں پیش کیا گیا ہے۔