حیدرآباد

حکومت تلنگانہ نے جاب کیلنڈر جاری کردیا

جنوری 2025 میں محکمہ ٹرانسکو میں مختلف انجینئرس کے عہدوں کے لئے امتحانات ہوں گے اور اکٹوبر 2024 میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ نومبر میں ٹی ای ٹی (ٹیٹ) کے لئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور آئندہ سال جنوری میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز اسمبلی میں جاب کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکہ نے جاب کیلنڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کے ایک اہم مطالبہ کی تکمیل کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

 انہوں نے کہا کہ ٹی جی پی ایس سی کے تحت اکٹوبر میں گروپ I-امتحانات، دسمبر میں گروپII- اور نومبر میں گروپ III- کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ نومبر میں محکمہ صحت عامہ کے تحت لیاب ٹیکنیشین، نرسنگ آفیسر کے عہدوں پر تقررات کے لئے امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ اعلامیہ ستمبر میں جاری کیا جائے گا۔

 جنوری 2025 میں محکمہ ٹرانسکو میں مختلف انجینئرس کے عہدوں کے لئے امتحانات ہوں گے اور اکٹوبر 2024 میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ نومبر میں ٹی ای ٹی (ٹیٹ) کے لئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور آئندہ سال جنوری میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

مختلف محکموں میں گزیٹیڈ جائیدادوں پر تقررات کے لئے آئندہ سال جنوری میں اعلامیہ اور اپریل میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ اسی طرح فروری 2025 میں ڈی ایس سی کیلئے اعلامیہ اور اپریل میں امتحانات، فاریسٹ بیٹ آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے فروری میں اعلامیہ، مئی کے مہینہ میں امتحانات، جولائی 2025 میں گروپ I- مینس کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

 پولیس میں ایس آئی اور کانسٹیبل کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے اپریل میں اعلامیہ کی اجرائی اور اگست میں امتحانات، ڈگری کالجس میں لکچررس، فزیکل ڈائرکٹرس‘ لائبریرین کی جائیدادوں کے لئے جون میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور ستمبر میں امتحانات، مئی 2025 میں ایک اور بار گروپ II کے لئے اعلامیہ اور اکٹوبر میں امتحانات منعقد ہوں گے۔

a3w
a3w