تلنگانہ

تلنگانہ حکومت فیملی ڈیجیٹل کارڈ متعارف کرائے گی

تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر میں ہر خاندان کے لیے فیملی ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے ذریعہ ایک ہی کارڈ سے راشن، صحت اور دیگر فلاحی اسکیموں کا فائدہ حاصل کیا جا سکے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر میں ہر خاندان کے لیے فیملی ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے ذریعہ ایک ہی کارڈ سے راشن، صحت اور دیگر فلاحی اسکیموں کا فائدہ حاصل کیا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت

پیر کے روز چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی زیر صدارت صحت اور سیول سروسس ڈپارٹمنٹ کے حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف منسٹر نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ دیگر ریاستیں جیسے راجستھان، ہریانہ اور کرناٹک پہلے ہی خاندانوں کے مکمل ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے کارڈز جاری کر چکی ہیں، لہذا تلنگانہ کے حکام کو ان ریاستوں کے نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارڈز کے نفاذ، فوائد اور ممکنہ مسائل کا مطالعہ کیا جائے اور ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے۔

چیف منسٹر نے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی بھی تجویز دی، جس کے تحت ہر اسمبلی حلقے میں ایک شہری اور ایک دیہی علاقے کا انتخاب کیا جائے گا اور وہاں فیملی ڈیجیٹل کارڈز کے اجراء کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ان کارڈز کے ذریع۰ نہ صرف راشن اور صحت کی سہولتیں حاصل کی جا سکیں گی، بلکہ ہر فرد کا صحت پروفائل بھی محفوظ ہوگا، جو مستقبل میں طبی سہولیات کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کارڈ میں خاندان کے نئے یا پرانے افراد کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، ہر ضلع میں فیملی ڈیجیٹل کارڈز کی مانیٹرنگ کے لیے سسٹم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ اس منصوبے کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔

a3w
a3w