تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی

درخواست کی آخری تاریخ 4 جنوری 2025 سے 20 جنوری 2025 تک ہے۔ اہل خواتین مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن درخواست داخل کر سکتی ہیں۔ بے سہارا، طلاق یافتہ، بیواؤں اور اکیلی خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

وقار آباد: ضلع اقلیتی بہبود افسر جناب کے ہنمنت راؤ نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے محکمہ کرسچن اقلیتی فائنانس کارپوریشن کے تحت "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت غریب، بے روزگار اور تربیت یافتہ اقلیتی خواتین کو مفت سلائی مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکیم ان خواتین کے لیے ہے جنہوں نے ٹیلرنگ کورسز میں ٹریننگ مکمل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
تلنگانہ کی قابل تجدید توانائی24 پالیسی متعارف: : بھٹی وکرامارکہ (ویڈیو)
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد

اس اسکیم کے تحت درخواست دینے والی خواتین کو www.tgobmms.cgg.gov.in ویب سائٹ پر اپنی درخواست آن لائن داخل کرنا ہوگی۔ درخواست کی آخری تاریخ 4 جنوری 2025 سے 20 جنوری 2025 تک ہے۔ اہل خواتین مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن درخواست داخل کر سکتی ہیں۔ بے سہارا، طلاق یافتہ، بیواؤں اور اکیلی خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

اہلیت کے معیار اور ضروری دستاویزات:

  1. خواتین کے پاس سفید راشن کارڈ یا فوڈ سیکیورٹی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ اگر یہ دونوں دستیاب نہ ہوں تو انکم سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
  2. امیدواروں کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 1.50 لاکھ اور شہری علاقوں میں 2.00 لاکھ روپے سے کم ہونی چاہیے۔
  3. امیدوار کی عمر 18 سال سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ عمر کے ثبوت کے طور پر ووٹر آئی ڈی یا آدھار کارڈ پیش کیا جائے۔
  4. ایک ہی خاندان سے صرف ایک فرد اس اسکیم کے لیے اہل ہوگا۔
  5. حکومت کے تسلیم شدہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس یا ٹی جی ایم ایف سی کے تربیتی پارٹنرز سے ٹیلرنگ کورس مکمل کیا ہونا چاہیے۔
  6. امیدوار نے کم از کم پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہو۔
  7. امیدوار نے پچھلے پانچ سالوں میں ٹی جی سی ایم ایف سی سے مالی امداد حاصل نہیں کی ہو۔

اس اسکیم کے بارے میں مزید تفصیلات اور مدد کے لیے 7993357103 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔