حیدرآباد

گورنر تلنگانہ تمیلی سائی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا، عام انتخابات میں لیں گی حصہ

تلنگانہ کی دوسری گورنر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے والی تمیلی سائی ریاست کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔ تمیلی سائی گزشتہ 20 برسوں سے سرگرم سیاست میں حصہ لے رہی تھی۔

حیدرآباد:عام انتخابات کے پیش نظر ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اُنہوں نے اپنا استعفیٰ کا مکتوب صدرجمہوریہ کو روانہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
علم اور خدمت کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی!
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
جشنو دیو ورما نے گورنر کا حلف لیا
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر

 8 سمتبر 2019 کو تمیلی سائی نے تلنگانہ کے گورنر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ 18 فروری2021 سے اُنہیں پوڈوچیری کے لفٹنٹ گورنر کی زائد ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔

تلنگانہ کی دوسری گورنر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے والی تمیلی سائی ریاست کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔ تمیلی سائی گزشتہ 20 برسوں سے سرگرم سیاست میں حصہ لے رہی تھی۔

2014 سے 2019 تک اُنہوں نے ٹاملناڈو بی جے پی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ بتایاجاتا ہے کہ صدرجمہوریہ کی جانب سے استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد تمیلی سائی عام انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرنے والی ہیں۔