تلنگانہ

تلنگانہ کے گورنر کی شری رام نومی کی مبارکباد

اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ ’’شری رام نومی کے اس مبارک موقع پر، میں سب کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ شری رام نومی پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، جو مقدس 'پنر واسو' نکشتر کے تحت بھگوان شری رام کی ولادت کی علامت ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے جمعرات کے روز ریاست کے عوام کو شری رام نومی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی ہے، جو جمعہ کے روز منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی


اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ ’’شری رام نومی کے اس مبارک موقع پر، میں سب کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ شری رام نومی پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، جو مقدس ‘پنر واسو’ نکشتر کے تحت بھگوان شری رام کی ولادت کی علامت ہے۔

بھگوان رام کو حق پرستی اور مثالی خوبیوں کا پیکر تسلیم کیا جاتا ہے۔‘‘


انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس مقدس دن پر بھگوان رام اور سیتا کا آسمانی ‘کلیانہ مہوتسوم’ منایا جاتا ہے، جو محبت اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ آئیے ہم بھگوان رام کی مثالی زندگی سے ترغیب حاصل کریں اور ایک بامعنی و بھرپور زندگی کے لیے حق اور سچائی کی راہ پر چلیں۔‘‘


گورنر نے اخیر میں کہا کہ ’’تلنگانہ کے عوام کو اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد۔ جے شری رام‘‘