تلنگانہ

بونال تہوار کو تاریخی انداز میں منانے تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کا اعلان

وزیرموصوف نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے تال میل اور عوامی تعاون سے بونال تہوار کو کامیابی سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مذہبی تہوار کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر رکھ کر منایا جانا چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نےسکندرآباد میں ہونے والے اُجین مہانکالی بونال تہوار کو تاریخی انداز میں منانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا


انہوں نے 13 جولائی کو ہونے والے بونال تہوار کے موقع پر مندر میں درشن کے بعد مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

وزیرموصوف نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے تال میل اور عوامی تعاون سے بونال تہوار کو کامیابی سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مذہبی تہوار کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر رکھ کر منایا جانا چاہیے۔


بونال تہوار کے موقع پر لاکھوں افرادکی آمد متوقع ہے، اس کے پیش نظر وزیرموصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ ان کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔