تلنگانہ
تلنگانہ: سڑک حادثہ میں دلہا، دلہن معمولی اوردیگر افراد شدید زخمی
اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدیدنقصان پہنچا اوردلہا و دلہن معمولی زخمی ہوگئے جبکہ کار ڈرائیور جس کی شناخت سائی چرن کے طورپر کی گئی ہے کے علاوہ ایک اورشخص شدید زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر میں باراتیوں کو لے جانے والی کار، حادثہ کا شکار ہوگئی۔اس حادثہ میں دلہن اوردلہا معمولی زخمی ہوئے جبکہ کار ڈرائیور اور ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے ماناکنڈور میں دلہا، دلہن کے بشمول باراتیوں کو لے جانے والی کار،مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے امکانی ٹکر سے بچنے کی کوشش میں سڑک کے کنارے انڈیکٹر کے بغیر کھڑی لاری سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدیدنقصان پہنچا اوردلہا و دلہن معمولی زخمی ہوگئے جبکہ کار ڈرائیور جس کی شناخت سائی چرن کے طورپر کی گئی ہے کے علاوہ ایک اورشخص شدید زخمی ہوگیا۔
سائی چرن کے باپ کی شکایت پر ماناکنڈور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔