حیدرآباد

تلنگانہ میں عالمی معیار کے سیاحتی مقامات موجود:جوپلی کرشناراو

وزراء کے ساتھ سیاحت ترقیاتی ادارے کے چیئرمین پٹیل رمیش ریڈی، تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیوسینا ریڈی، اراکین اسمبلی نارائن ریڈی، بی کرشنا موہن ریڈی اور ڈاکٹر راجیش ریڈی بھی موجود تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرجوپلی کرشنا راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں عالمی معیار کے سیاحتی مقامات موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری اور سیاحوں کو راغب کرنا، بین الاقوامی سطح پر سیاحتی شعبہ کو ترقی دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی رہنمائی میں نئی سیاحتی پالیسی لانے کا مقصد ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے

گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ اور دیگر مقامات کا انہوں نے وزیرٹی ناگیشورراو کے ساتھ دورہ کیا۔جوپلی کرشنا راو نے بتایا کہ تلنگانہ سیاحتی ترقی کا حصہ بناتے ہوئے ملک اور بین الاقوامی سطح پر موجود سیاحتی مقامات کا مشاہدہ کر کے، تلنگانہ میں سیاحتی ترقی کے امکانات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، اور اسی سلسلے میں انہوں نے اسٹیو آف یونٹی اور ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ 2027 اور 2028 میں تلنگانہ میں ہونے والے گوداوری اور کرشنا پشکرالو کے دوران آنے والوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی سیاحتی ترقی کے لئے دستیاب ہر موقع کا بہترین استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزراء کے ساتھ سیاحت ترقیاتی ادارے کے چیئرمین پٹیل رمیش ریڈی، تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیوسینا ریڈی، اراکین اسمبلی نارائن ریڈی، بی کرشنا موہن ریڈی اور ڈاکٹر راجیش ریڈی بھی موجود تھے۔