تلنگانہ
تلنگانہ: سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ایک بار پھر ملتوی
تلنگانہ حکومت نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پربھاکر راؤ کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کی جائے،حکومت نے یہ موقف ظاہر کیا کہ پربھاکرراو نے کیس سے متعلق اہم شواہد کو مٹادیا ہے
حیدرآباد: تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ کیس میں اہم ملزم سابق انٹیلی جنس سربراہ پربھاکر راؤ کے وکیل دستیاب نہ ہونے کے باعث جسٹس بی وی ناگارتنا کی بنچ نے سماعت کو 9 دسمبر تک مؤخر کر دیا۔
تلنگانہ حکومت نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پربھاکر راؤ کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کی جائے،حکومت نے یہ موقف ظاہر کیا کہ پربھاکرراو نے کیس سے متعلق اہم شواہد کو مٹادیا ہے
اور ڈیجیٹل ڈیوائسس کے پاس ورڈ فراہم کرنے سے بھی انکار کیا ہے، جس کے باعث تحقیقات میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔
گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے پربھاکر راؤ کو ہدایت دی تھی کہ وہ فارنسک ماہرین کی موجودگی میں اپنا آئی کلاؤڈ پاس ورڈ ری سیٹ کریں تاکہ مزید شواہد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔