آندھراپردیش

جگن نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورانہیں کیا: شرمیلا

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ ریاست کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایک بھی انتخابی وعدہ کو پورانہیں کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ ریاست کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایک بھی انتخابی وعدہ کو پورانہیں کیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

انہوں نے کرنول ضلع کے کوڈومورو میں انصاف یاترا کے حصہ کے طورپر عوام سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ملازمتوں کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے کسانوں کو مدد کرنے کا وعدہ جگن نے کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ فصل کی ناکامی پر جگن حکومت نے معاوضہ نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے بارے میں جگن موہن ریڈی نے نہیں سونچا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جانب سے شروع کردہ پراجکٹ کو جگن نے پورا نہیں کیا۔

اگر یہ مکمل ہوجاتا ہے تو دو لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوتی اور کرنول کے 6 لاکھ افرادکو پینے کا پانی مل پاتا۔انہوں نے کہا کہ کرنول میں جوڈیشری کیپٹل قائم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر روزگار کی فراہمی کے معاملہ میں نوجوانوں سے دھوکہ کا الزام لگایا۔