تلنگانہ

تلنگانہ: کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم۔ ایک کنٹریکٹ لکچرر ہلاک

تفصیلات کے مطابق، گنیاگولہ گاؤں کے رہنے والے 27 سالہ بالاراجو اور پدا مددنور گاؤں کے رہنے والے ملیش دونوں اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع کی چندرکل گیٹ کے قریب جمعہ کی رات ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک کنٹریکٹ لکچرر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

تفصیلات کے مطابق، گنیاگولہ گاؤں کے رہنے والے 27 سالہ بالاراجو اور پدا مددنور گاؤں کے رہنے والے ملیش دونوں اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے۔

اسی دوران چندرکل گیٹ کے قریب ایک کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثہ میں بالاراجو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملیش کو شدید زخم آئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعہ زخمی کو ضلع اسپتال منتقل کیا۔ بالاراجو ناگر کرنول ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع سرکاری ڈگری کالج میں کنٹریکٹ لکچرر کے طور پر خدمات انجام دے رہاتھا۔