تلنگانہ
تلنگانہ: شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کرکے بیوی کا قتل کردیا
اس کے بعد نریش نے بیٹے کو واپس لانے کے معاملہ پر اپنی بیوی سے جھگڑا کیا۔ تلخ کلامی بڑھنے پر نریش نے گیتاپر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
حیدرآباد: خاندانی جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو کلہاڑی سے قتل کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے آلیر گاؤں میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق نریش اور اس کی اہلیہ گیتا مقامی طور پر ایک چکن کی دکان چلا کر گزر بسر کر رہے تھے۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کے گھر دیر سے آنے پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا۔ نریش نے کلہاڑی سے بیٹے پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نکل کر باہر چلا گیا۔
اس کے بعد نریش نے بیٹے کو واپس لانے کے معاملہ پر اپنی بیوی سے جھگڑا کیا۔ تلخ کلامی بڑھنے پر نریش نے گیتاپر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغازکردیا۔