حیدرآباد
تلنگانہ: مورتی کو نقصان پہنچانے کا واقعہ
تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے معین آباد میں کل رات نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک مندر کی بے حرمتی کی اور ہنومان کی مورتی کو نقصان پہنچایا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے معین آباد میں کل رات نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک مندر کی بے حرمتی کی اور ہنومان کی مورتی کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کے مطابق اشرار نے معین آباد کے تول کٹہ گیٹ پر واقع مندر کے احاطہ میں گھس کر مورتی کو نقصان پہنچایا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت سامنے آیا جب مقامی افرادنے اسے دیکھا اور پولیس کواطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو مہربند کر دیا۔ سراغ رساں ٹیم موقع پر پہنچی جو اشرارکی شناخت میں پولیس کی مدد کر رہی ہے۔پولیس قریبی سی سی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔