تلنگانہ

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 10اپریل تک جاری کرنے کا نشانہ

ریاست میں 25 فروری سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ختم ہونے والے ہیں تاہم بورڈ نے وقت بچانے کے لئے امتحانات کے دوران ہی جوابی پرچوں کی جانچ کا عمل بھی شروع کر دیا تھا جو کہ 4 مارچ سے جاری ہے۔ حکام کا ارادہ ہے کہ پرچوں کی جانچ کا کام جلد از جلد مکمل کر کے رزلٹ پروسیسنگ شروع کی جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے امتحانی نتائج کا بے صبری سے انتظار کرنے والے لاکھوں طلبہ کے لئے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق بورڈ نے 10 اپریل تک نتائج جاری کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حکام اس کوشش میں ہیں کہ نتائج کا اعلان 4 یا 5 اپریل تک ہی کر دیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

ریاست میں 25 فروری سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ختم ہونے والے ہیں تاہم بورڈ نے وقت بچانے کے لئے امتحانات کے دوران ہی جوابی پرچوں کی جانچ کا عمل بھی شروع کر دیا تھا جو کہ 4 مارچ سے جاری ہے۔ حکام کا ارادہ ہے کہ پرچوں کی جانچ کا کام جلد از جلد مکمل کر کے رزلٹ پروسیسنگ شروع کی جائے۔

اگرچہ موجودہ منصوبہ بندی اپریل کے پہلے ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہے لیکن اگر کسی تکنیکی وجہ سے تاخیر ہوئی تو نتائج میں مزید 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہر حال میں اپریل کے دوسرے ہفتے تک نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بورڈ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ ایمسیٹ اور دیگر مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے داخلوں میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ تعلیم نے گزشتہ سال کے مقابلہ اس بار نتائج کی تیاری کے عمل کو مزید تیز اور پختہ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔