تلنگانہ

تلنگانہ: منچریال ٹاون کے ماتا ششو اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ۔ مریضوں کو مشکلات: ویڈیو

تلنگانہ کے منچریال ٹاون کے ماتاششو اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کے نتیجہ میں مریضوں کے علاج میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ٹاون کے ماتاششو اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کے نتیجہ میں مریضوں کے علاج میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریضوں کے رشتہ داروں نے اسے افسوسناک قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے مریض پریشان ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسپتال میں جنریٹر کی کوئی سہولت نہیں ہے۔

اسپتال کا عملہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے بچوں کو اس اسپتال میں علاج کے لئے بڑی تعداد میں لایاجاتا ہے اور اس طرح کی صورتحال نامناسب ہے۔

اس اسپتال کو علاج کے لئے بچوں کو لانے والوں کی زیادہ ترتعداد غریبوں کی ہوتی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی صورتحال کے اعادہ سے روکنے کے اقدامات کرے۔