تلنگانہ: کستوریبا گاندھی بالیکا ودیالیہ کی طالبہ کا اقدام خودکشی
تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع کے کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نویں جماعت کی طالبہ یامنی نے مبینہ طور پر ٹیچر کی جانب سے دی جانے والی ذہنی اذیت سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع کے کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نویں جماعت کی طالبہ یامنی نے مبینہ طور پر ٹیچر کی جانب سے دی جانے والی ذہنی اذیت سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق، طالبہ مطالعہ کے اوقات میں کچھ دیر سے پہنچی تھی جس پر انگریزی کی ٹیچر نے اسے تین گھنٹے تک نہ پانی پینے دیا، نہ ہی واش روم جانے کی اجازت دی۔
طالبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک تھوڑی سی تاخیر کی وجہ سے ہوا، اور اسے سخت جسمانی و ذہنی اذیت دی گئی۔طالبہ کے والدین نے الزام لگایا کہ چونکہ ان کی بیٹی دوسرے اساتذہ سے دوستانہ تعلقات رکھتی تھی
اسی لئے مذکورہ انگلش ٹیچر نے حسد کی بنیاد پر ایسا برتاؤ کیا۔ انہوں نے اس ٹیچر کے خلاف ڈی ای او کو تحریری شکایت دی ہے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعہ پر ڈی ای او نے جانچ شروع کر دی۔ دوسری جانب مقامی عوامی تنظیمیں بھی اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔