تلنگانہ

کے ٹی راما راوکی کوششوں سے خلیج میں پھنسے تلنگانہ کے مزدور کی وطن واپسی

مایوسی کے عالم میں گوریا نے ایک سیلفی ویڈیو جاری کر کے ان کووطن واپس لانے کی اپیل کی۔ یہ ویڈیو دیکھ کر کے ٹی راما راؤ نے فوری ردعمل ظاہر کیا اور 12 اکتوبر کو مسقط میں ہندوستانی سفارتخانے کو ایک مکتوب روانہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راو کی کوششوں سے خلیج میں پھنسے تلنگانہ کے مزدور کی وطن واپسی ہوپائی ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

راجناسرسلہ ضلع کے بسواپور گاؤں سے تعلق رکھنے والا بی گوریا روزگار کے لئے دو ماہ قبل مسقط گیاتھا تاہم ایک ایجنٹ کے دھوکے میں آکر وہ مشکل میں پھنس گیا۔ کمپنی کے مالک نے اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیا اور معمولی تنخواہ بھی پوری نہیں دی جس کے باعث گوریا مسقط میں بے یار و مددگار پھنس گیا۔


مایوسی کے عالم میں گوریا نے ایک سیلفی ویڈیو جاری کر کے ان کووطن واپس لانے کی اپیل کی۔ یہ ویڈیو دیکھ کر کے ٹی راما راؤ نے فوری ردعمل ظاہر کیا اور 12 اکتوبر کو مسقط میں ہندوستانی سفارتخانے کو ایک مکتوب روانہ کیا۔


کے ٹی آر نے گوریا کے پاسپورٹ کی واپسی اور ان کے وطن لوٹنے کے لئے مالی امداد فراہم کی جبکہ مسقط میں سماجی کارکن شیخ احمد نے بھی ان کی مدد کی۔


پیر کی صبح گوریا حیدرآبادایرپورٹ پہنچا جہاں وہ اپنے ارکان خاندان سے مل کر جذباتی ہو گیا۔اس نے تارک راماراو سے اظہارتشکرکیا۔