تلنگانہ

تلنگانہ: ڈمپنگ یارڈ میں تیندوا مردہ پایا گیا

آج صبح محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس تیندوے کا معائنہ کیا جس پر یہ مردہ پایا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نلگنڈہ بلدی ڈمپنگ یارڈ میں ایک تیندوا مردہ پایا گیا۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح علم میں آیا۔

متعلقہ خبریں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز

مقامی افراد نے اس کو جھاڑیوں میں مردہ حالت میں دیکھا۔

ذرائع کے مطابق کیشاراجو پلی، سیشم گوڑم، ایس ٹی کالونی اورچندن پلی کے رہنے والوں نے چند دن پہلے اس جانور کو دیکھا تھا جن کاکہنا تھا کہ یہ تیندوا حرکت نہیں کررہا ہے۔

آج صبح محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس تیندوے کا معائنہ کیا جس پر یہ مردہ پایا گیا۔

شبہ کیاجارہا ہے کہ 10 دن پہلے اس تیندوے کی موت ہوگئی تھی۔