تلنگانہ

تلنگانہ:کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس ایجنسی کے قریب عوام کی طویل قطاریں

کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس ایجنسیوں کے قریب عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس ایجنسیوں کے قریب عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تلنگانہ کے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل مستقر کی ایک ایسی ہی گیس ایجنسی کے سامنے عوام کی طویل قطاردیکھی گئیں۔

کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے اس ایجنسی کے قریب صبح 7بجے سے ہی شدید سردی کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں نظرآئے۔ان افراد نے اپنی چپلوں کوقطار میں لگادیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے 500روپئے میں گیس سلنڈرفراہم کرنے کے لئے کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کی شر ط رکھی ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول ریاست کے بیشتر اضلاع میں بھی گیس ایجنسیوں کے قریب کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کروانے کیلئے عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے 500روپئے میں گیس سلنڈر کے حصول کیلئے کے وائی سی کی شرط سے متعلق کوئی سرکاری اعلان ہنوز نہیں آیا ہے۔