تلنگانہ: میل اسٹاف نرس نے نشہ کے زیادہ مقدار والے انجکشن لے کر خودکشی کر لی
مشتبہ حالت میں ایک میل اسٹاف نرس نے نشہ کے زیادہ مقدار والے انجکشن لے کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ گزشتہ روز حیدرآباد کے باچوپلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
 
						حیدرآباد: مشتبہ حالت میں ایک میل اسٹاف نرس نے نشہ کے زیادہ مقدار والے انجکشن لے کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ گزشتہ روز حیدرآباد کے باچوپلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس اور اسپتال کے ملازمین کے مطابق، معراج عالم نامی 24 سالہ نوجوان، جو مغربی بنگال سے تعلق رکھتا تھا، گزشتہ چار سال سے باچوپلی میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں اسٹاف نرس کے طور پر کام کر رہا تھا اور وہیں رہائش پذیر تھا۔
جمعرات کی رات اُس نے اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی، اور جمعہ کی صبح اس نے نشہ کا زیادہ انجکشن لے لیا۔
جب وہ بے ہوش ملا تو اس کے ساتھی ملازمین نے فوراً اسپتال انتظامیہ کو اطلاع دی۔انتظامیہ نے اُس کا علاج کرنے کی کوشش کی، لیکن حالت بگڑنے کی وجہ سے وہ علاج کے دوران فوت ہو گیا۔
ملازمین کا الزام ہے کہ پولیس کی مدد سے انتظامیہ نے خفیہ طور پر لاش کو گاندھی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا۔
