تلنگانہ

تلنگانہ: ماونوازوں کا سی آرپی ایف کیمپ پر حملہ

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں ماونوازوں نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے سی آرپی ایف کے کیمپ پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں ماونوازوں نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے سی آرپی ایف کے کیمپ پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ کیمپ ضلع کے پسوگُپا علاقہ میں واقع ہے۔اچانک اس حملہ کے بعد سیکوریٹی فورسس چوکس ہوگئیں جس کے بعد ماونوازوں اور سی آرپی ایف کے عملہ کے درمیان تقریبا نصف گھنٹہ تک بندوقوں کی لڑائی ہوئی۔

سی آرپی ایف کا یہ کیمپ گھنے جنگل میں ہے۔پولیس عہدیداروں نے دونوں طرف اموات یا پھر زخمیوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اس انکاونٹر کے بعد چرلہ منڈل کو ہائی الرٹ زون قراردیاگیا ہے جہاں سیکوریٹی اقدامات میں شدت پیداکردی گئی ہے۔

حکام، صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں اور ماونوازوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کیاگیا ہے۔

a3w
a3w