تلنگانہ

تلنگانہ: وہیل الائنمنٹ اور ٹائروں کی دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیاجس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔انہوں نے فوری طورپرفائربریگیڈ کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابوپایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پیٹ بشیر آبادعلاقہ میں واقع ایک وہیل الائنمنٹ اور ٹائروں کی دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

یہ آگ دکان میں تیزی سے پھیل گئی، جس سے بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیاجس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔انہوں نے فوری طورپرفائربریگیڈ کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابوپایا۔

اس واقعہ سے بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے تاہم جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔