تلنگانہ
تلنگانہ: لکڑی کا کارخانہ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ
آگ قریبی دکان تک بھی پھیل گئی، جس کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل بھی جل کرخاکسترہوگئی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا۔ فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پایاگیا۔

حیدرآبا: تلنگانہ کے ظہیر آباد میں لکڑی کا کارخانہ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔یہ واقعہ کل شب ظہیرآباد کے راچناپیٹ میں پیش آیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کارخانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شدید شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ کی شدت کے باعث کارخانہ میں موجود مشینیں اور تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
آگ قریبی دکان تک بھی پھیل گئی، جس کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل بھی جل کرخاکسترہوگئی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا۔ فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پایاگیا۔
حکام نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ متاثرہ کارپینٹر ماروتی نے کہا کہ اس حادثہ سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔