جرائم و حادثات
تلنگانہ:موبائل کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔
یہ موبائل کی دکان جو تحصیلدار کے دفتر کے قریب ہے میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔
مقامی افراد کی اطلاع پردو فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ یہ واقعہ کل شب پیش آیا،البتہ اس واقعہ کے سبب دکان میں رکھے موبائل فونس جل کر خاکستر ہوگئے۔
فائربریگیڈ کے عہدیداروں کی ابتدائی جانچ کے مطابق شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔