انٹرٹینمنٹ

تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا کا اداکارہ سامنتاسے متعلق بیان، جونیر این ٹی آرکا شدید رد عمل

تلگو فلموں کے مشہور اداکار جونیر این ٹی آر نے تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈا سریکھا کی جانب سے اداکارہ سامنتا سے متعلق دیئے گئے بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکار جونیر این ٹی آر نے تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈا سریکھا کی جانب سے اداکارہ سامنتا سے متعلق دیئے گئے بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جونیر این ٹی آر نے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف گھٹیا ریمارکس اور الزامات عائد کرنے کے بجائے عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ دیں۔

اداکار نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور جوابی الزامات عائد کرنا ایک عام بات ہے لیکن کسی کو شخصی طور پر تنقید کا نشانہ بنانا یا کسی کی عزت کو تار تار کرنا گھٹیا حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈران عوامی مسائل سے انحراف کرتے ہوئے شخصی تنقیدیں کررہے ہیں خاص طور پر خواتین کے خلاف توہین آمیز ریمارکس اور بیانات دے رہے ہیں،یہ سماج کے لئے مناسب نہیں ہے کیونکہ ہماری تہذیب خواتین کا احترام کرتی ہے اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ایک خاتون کی جانب سے دوسری خاتون کی توہین اچھی بات نہیں ہے یہ ہماری تہذیب نہیں ہے اس سے نئی نسل میں غلط پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا”میں یہ بات متاثرہ خاندان کے ایک فرد کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک شوہر، ایک باپ اور ایک بھائی کی حیثیت سے کررہا ہوں کیونکہ مجھے اس واقعہ سے کافی دلی تکلیف پہنچی ہے“۔