تلنگانہ

تلنگانہ کی وزیر سیتاکا عوامی نمائندوں کی عدالت میں پیش ہوئیں

ان کے خلاف یہ مقدمہ 26 اگست 2021 کو اُس وقت درج کیا گیا تھا جب وہ حیدرآباد کے اندرا پارک پر این ایس یو آئی لیڈران کے ساتھ کورونا کے علاج کو "آروگیہ شری" اسکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال میں شامل ہوئی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی سینئر رہنما و وزیر سیتاکا آج نامپلی میں واقع عوامی نمائندوں کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


ان کے خلاف یہ مقدمہ 26 اگست 2021 کو اُس وقت درج کیا گیا تھا جب وہ حیدرآباد کے اندرا پارک پر این ایس یو آئی لیڈران کے ساتھ کورونا کے علاج کو "آروگیہ شری” اسکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال میں شامل ہوئی تھیں۔


انہوں نے اُس وقت کی بی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کووِڈ کے علاج کو آروگیہ شری کے دائرے میں لایا جائے، مفت ایمبولینس خدمات فراہم کی جائیں اور کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو اسپتال کے اخراجات کی رقم وزیراعلی کے ریلیف فنڈ کے تحت ادا کی جائے۔


اس وقت کووِڈ پابندیاں نافذ تھیں جن کے تحت عوامی پروگراموں اوراحتجاج پر پابندی تھی۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھوک ہڑتال میں شرکت کرنے پر پولیس نے سیتاکا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔


اسی مقدمہ کی سماعت کے سلسلہ میں وزیر سیتاکا آج نامپلی کی عدالت میں حاضر ہوئیں۔