تلنگانہسوشیل میڈیا

تلنگانہ کے وزیر کا انسانیت کا مظاہرہ،ماں سے محروم لڑکی کی تمام ترذمہ داری قبول کی (ویڈیو)

تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماں سے محروم لڑکی کی تمام ترذمہ داری قبول کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اس سے ویڈیوکال کے ذریعہ بات چیت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماں سے محروم لڑکی کی تمام ترذمہ داری قبول کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اس سے ویڈیوکال کے ذریعہ بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا

اس درگا نامی لڑکی کا تعلق نرمل ضلع کے بیلاروڈاگاوں سے ہے۔اس کا باپ اس کواور اس کی ماں کو چھوڑکرچلاگیا جبکہ اس کی ماں نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اس کی آخری رسومات کیلئے چندہ جمع کرنے کے دوران کسی نے تصویر لے کر وائرل کردی جس پر کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے تحصیلدار کے ذریعہ آخری رسومات کاانتظام کروایا۔

ایم پی ڈی او عبدالصمد نے بتایا کہ اس واقعہ کا علم ہوتے ہی تحصیلدار کو وزیرموصوف نے فون کرتے ہوئے ایک لاکھ روپئے ان کواس لڑکی کیلئے بھیجے۔

کلکٹر نے بھی اپنی طرف سے دس ہزارروپئے کی رقم دی۔یہ رقم سرپنچ کے پاس رکھوائی گئی۔وزیرموصوف نے اپنے اس ویڈیو کال جو سوشیل میڈیاپروائرل ہوگیا میں اس لڑکی کو مفت تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کرنے اور شادی تک ذمہ داری لینے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر ماہ اخراجات کے لیے رقم بھیجیں گے۔ رہنے کے لیے مکان بھی فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعہ لڑکی کی ہمت بندھائی اور کہا کہ وہ جلد ہی اس لڑکی سے ملاقات کریں گے۔

a3w
a3w