تعلیم و روزگار

تلنگانہ ایمسیٹ کا وسط مئی 2024 میں انعقاد ممکن

تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ 2024) مئی کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ 2024) مئی کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں
اسپانسرڈ زمرہ کے تحت ایم ٹیک ایم فارمیسی میں داخلے
نیٹ اور ایمسٹ کی مختصر مدتی کوچنگ
نیٹ/ایمسٹ۔ 2023 کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

اس سلسلے میں تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن (TSCHE) کی طرف سے جلد ہی ایک اعلان کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر کامن انٹرینس ٹیسٹ (سی ای ٹی) کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا اور اس کے بعد فروری کے مہینے میں ٹی ایس ایمسیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کی جانب سے EAMCET، ICET، PGECET، EdCET، اور LAWCET سمیت مختلف داخلہ ٹیسٹوں کے کنوینرز کا تقرر کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم نے آج یہاں سکریٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

عہدیداروں نے حال ہی میں چارج سنبھالنے والے پرنسپل سکریٹری کو مختلف امتحانات اور ان کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پارلیمانی انتخابات چونکہ اپریل/مئی میں ہونے والے ہیں، اس لئے حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں کہ مختلف کامن انٹرنس ٹسٹوں کی تاریخیں ممکنہ انتخابات کی تاریخوں یا کسی دوسرے قومی مسابقتی امتحان جیسے JEE اور NEET سے متصادم نہ ہوں۔