تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع محبوب نگر کے آدرش نگرمیں بلدیہ نے مکانات منہدم کردیئے

تلنگانہ کے محبوب نگر میں بلدی حکام نے ماضی میں کانگریس کے دور حکومت میں دی گئی پٹہ اراضی پر بنائے گئے مکانات کو منہدم کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر میں بلدی حکام نے ماضی میں کانگریس کے دور حکومت میں دی گئی پٹہ اراضی پر بنائے گئے مکانات کو منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

حکام نے بغیر کسی اطلاع کے آدرشن نگر میں ان مکانات کو بلڈوزر سے منہدم کردیا۔

میونسپل حکام کل رات دیرگئے پولیس کی بھاری تعداد کے ساتھ آدرش نگر پہنچے اوران مکانات کو منہدم کردیا۔اس وقت مکانات میں رہنے والے سورہے تھے۔

اس کارروائی میں تقریبا 75مکانات کو منہدم کردیاگیا۔یہ انہدامی کارروائی صبح تک جاری رہی ۔