کرناٹک

اینٹی کرپشن بیورو کے خلاف ریمارک‘ کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کو تبادلہ کی دھمکی

کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایچ پی سندیش نے پیر کے دن حکام پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے خلاف ریمارکس پر انہیں تبادلہ کی دھمکی دی گئی ہے۔

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایچ پی سندیش نے پیر کے دن حکام پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے خلاف ریمارکس پر انہیں تبادلہ کی دھمکی دی گئی ہے۔

بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ملزم کی درخواست ِ ضمانت پر نظر ڈالتے ہوئے جسٹس سندیش نے کہا کہ میں تبادلہ کے لئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمہارا اے سی بی اے ڈی جی پی (سیمنت کمار سنگھ) طاقتور آدمی لگتا ہے۔ یہ کسی نے میرے ساتھی سے کہا ہے۔ تبادلہ کی دھمکی ریکارڈ پر لی جائے گی۔ جسٹس سندیش نے ریمارک کیا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔

میں بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کے لئے تیار ہوں۔ میں نے جج بننے کے بعد جائیداد نہیں بنائی ہے۔ مجھے عہدہ سے محرومی کی پرواہ نہیں۔

میں کسان کا بیٹا ہوں‘ میں کھیتی باڑی کے لئے تیار ہوں۔ میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ میری وابستگی کسی بھی سیاسی نظریہ سے نہیں ہے۔