جموں و کشمیر

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات، دوسرے مرحلہ کیلئے نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفیکشن کے مطابق امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی دائر کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 6 ستمبر کو ہوگی۔امید وار 9 ستمبر تک اپنے کاغذات واپس نکال سکتے ہیں۔

سری نگر: الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی) نے جمعرات کو 18 ستمبر سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کی۔نوٹیفیکشن کے مطابق امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی دائر کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 6 ستمبر کو ہوگی۔امید وار 9 ستمبر تک اپنے کاغذات واپس نکال سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
مہمان وزرائے اعلیٰ کیساتھ کنٹی ویلگو کے دوسرے مرحلہ کاآغاز

نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں 26 اسمبلی حلقوں کی پولنگ ہوگی جن میں کنگن (ایس ٹی)، گاندربل، حضرت بل، خانیار، حبہ کدل، لالچوک، چھانہ پورہ،جڈی بل، عید گاہ، وسطی شالہ ٹینگ، بڈگام، بیروہ، خانصاحب، چرار شریف، چاڈورہ، گل برگ (ایس ٹی)، ریاسی، شری ماتا ویشنو دیوی، کالا کوٹ – سندر بنی، نوشہرہ راجوری (ایس ٹی)، بدھال ( ایس ٹی)، تھانہ منڈی (ایس ٹی)، سرنکوٹ (ایس ٹی)، پونچھ حویلی اور مینڈھر (ایس ٹی) شامل ہے۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی اور پولنگ صبح کے 7 بجے سے شروع ہوکر شام کے 6 بجے اختتام پذیر ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ بالترتیب 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔