تلنگانہ

تلنگانہ: آپریشن کے دوران پیٹ میں سوئی چھوڑنے کا واقعہ، ڈاکٹروں کی لاپرواہی بے نقاب

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے حضورآباد سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ جمّی کنٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون زچگی کے لیے ایریا اسپتال پہنچی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے حضورآباد سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ جمّی کنٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون زچگی کے لیے ایریا اسپتال پہنچی تھیں۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ


آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے لاپرواہی سے کام لیتے ہوئے سوئی کو پیٹ کے اندر چھوڑ دیا۔ جب سرجری مکمل ہونے کے بعد سوئی نہ ملنے پر شبہ ہوا تو ڈاکٹروں نے فوری طور پر خاتون کا ایکسرے کیا۔


ایکسرے میں سوئی پیٹ کے اندر نظر آنے کے بعد ڈاکٹروں نے دوبارہ ٹانکے کھول کر سوئی باہر نکالی اور دوبارہ سلائی کی۔


یہ واقعہ تین دن بعد سامنے آیا جس پر وضاحت دیتے ہوئے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نارائن ریڈی نے کہا کہ ’’یہ کوئی بڑی غلطی نہیں تھی، سوئی آخری مرحلہ میں پیٹ میں گر گئی تھی، جسے فوراً نکال دیا گیا۔‘‘


انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر اسپتال کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متاثرہ خاتون نے بھی تصدیق کی کہ اسے کوئی تکلیف نہیں ہے اور اس کی صحت اب مکمل طور پر مستحکم ہے۔